اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کل قومی اسمبلی میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2024 پیش کریں گے، جس کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا، جس میں اراکین قومی اسمبلی کے ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر نام شامل ہونے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے بینوویلنٹ فنڈ کے تحت مختلف کورسز کی عدم دستیابی پر بھی نوٹس پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔