تائیوان میں طاقتور سمندری طوفان 'کونگ رے' نے زندگی مفلوج کر دی

تائیوان میں طاقتور سمندری طوفان 'کونگ رے' نے زندگی مفلوج کر دی

تائی پے: تائیوان میں 3 دہائیوں کا سب سے طاقتور سمندری طوفان 'کونگ رے' مشرقی ساحلی شہر تائی ٹنگ سے ٹکرانے کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ اس طوفان کے باعث تمام تجارتی سرگرمیاں معطل اور سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

حکام کے مطابق، تقریباً 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ تائیوان کے مرکزی محکمہ موسمیات (سی ڈبلیو اے) کے مطابق، طوفان نے تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے ساتھ تقریباً پورے جزیرے کو متاثر کیا۔

محکمہ فائربریگیڈ کے مطابق، وسطی تائیوان میں درخت سے ٹرک ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ اگرچہ طوفان کی شدت میں عارضی کمی واقع ہوئی ہے، یہ اب بھی کیٹیگری 4 کے طوفان کے برابر ہے، جس میں ہواؤں کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  'کونگ رے' 1996 کے بعدریاست سے ٹکرانے والا بڑا طوفان ہے۔ تائیوان کے صدر لائی چِنگ  کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ملک کے تمام افراد آفت سے بچنے کے لیے اپنے کردار ادا کریں گے اور سمندر کے قریب جانے سے گریز کریں گے۔

مصنف کے بارے میں