اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری کا دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے وقت پاؤں فریکچر ہو گیا۔ ایوان صدر کے مطابق، انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد صدر زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر لگانے کی ہدایت کی۔
ایوان صدر کے مطابق، صدر زرداری اب گھر منتقل ہو چکے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔