انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان نہیں: ایف بی آر

04:19 PM, 31 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ آج انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی آخری مہلت ہے، اور اب تک 50 لاکھ 10 ہزار سے زائد گوشوارے جمع کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق، ان گوشواروں کے ذریعے 125 ارب روپے سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔ گوشوارے آج رات 12 بجے تک جمع کیے جا سکتے ہیں۔ یکم نومبر سے جن افراد نے گوشوارے جمع نہیں کیے، وہ لیٹ فائلر یا نان فائلر تصور کیے جائیں گے، اور ان پر گاڑی یا پراپرٹی خریدنے پر دگنا ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آر نے یہ بھی بتایا کہ ماہانہ 50 ہزار روپے کی آمدن رکھنے والوں کے لیے انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانا ضروری ہے، بصورت دیگر وہ نان فائلر یا لیٹ فائلر کہلائیں گے۔ نان فائلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی جائے گی، ان کی موبائل فون سمیں بلاک کی جائیں گی، اور بجلی اور گیس کے بل بھی منقطع کیے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں