ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے: پی ٹی اے

ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے: پی ٹی اے

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، ڈبلیو فور سب میرین کیبل میں ہونے والی خرابی کو دور کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی رفتار واپس معمول پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون میں ڈبلیو فور کیبل اور اگست میں AAE-1 کیبل میں مسائل کی نشاندہی ہوئی تھی، اور ان کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال ختم ہو گیا ہے۔

اب انٹرنیٹ خدمات مکمل رفتار کے ساتھ فعال ہیں، جس میں 2023 میں پیس کیبل کی شمولیت بھی شامل ہے۔ 

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ دو سالوں میں تین نئی کیبلز متعارف کرائی جائیں گی، جن میں دو ٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل شامل ہوں گی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار رواں سال اگست سے متاثر ہوئی تھی، جس کی وجہ پی ٹی اے نے سب میرین کیبل میں خرابی قرار دی تھی۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان میں سات سب میرین کیبلز ہیں، اور ان میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ میں خلل آیا ہے، جس کے نتیجے میں وی پی این کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں