کراچی : ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک جہاز کو سڑک کے ذریعے کراچی سے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے ناکارہ 350 سیٹر بوئنگ 737 کو موٹر وے کے ذریعے لے جانے کا انتظام کیا ہے۔ جہاز کو 10 ویلرز ٹرک اور 40 ویلرز ٹریلر پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ جہاز جو کراچی ایئرپورٹ کے یارڈ میں ناکارہ کھڑا تھا اس کو تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس کی پر، انجن اور ٹائرز کو علیحدہ کر دیا گیا ہے تاکہ منتقلی آسان ہو سکے۔