کارساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشہ بری

02:44 PM, 31 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثے کی ملزمہ نتاشہ کو بری کر دیا ہے۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی  میں کیس کی سماعت ہوئی ، متوفی کے اہلخانہ نے صلح نامہ پیش کیا اور جج نے متاثرہ خاندان کی معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ 


یاد رہے کہ حادثے میں نتاشہ کی گاڑی کی ٹکر سے ایک باپ اور اس کی بیٹی ہلاک ہوئے تھے۔ 

مزیدخبریں