اسلام آباد : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کارساز ٹریفک حادثے کی ملزمہ نتاشہ بیگ کو بری کر دیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی میں کیس کی سماعت ہوئی ، متوفی کے اہلخانہ نے صلح نامہ پیش کیا اور جج نے متاثرہ خاندان کی معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ حادثے میں نتاشہ کی گاڑی کی ٹکر سے ایک باپ اور اس کی بیٹی ہلاک ہوئے تھے۔