اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کی بہن کی درخواست پر سماعت کے دوران جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو تمام سہولیات فراہم کریں۔
وکیل شعیب شاہین نے عدالت میں یہ نقطہ اٹھایا کہ عمران خان کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جا رہی، جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے وضاحت کی کہ واٹس ایپ کال کی سہولت جیل کے قوانین میں شامل نہیں۔ اس پر جسٹس نے جیل انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ بلاوجہ پریشانی نہ بنائیں اور بات چیت کے مواقع فراہم کریں۔
عدالت نے عمران خان کو اخبار فراہم کرنے کا بھی حکم دیا، جو جیل کے قوانین کے مطابق ان کا حق ہے۔