مریم نواز کا تاریخی اقدام ، 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کیے جائیں گے

12:13 PM, 31 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صحافی برادری کے لیے ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مریم نواز نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات کے دوران جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو پلاٹ کی جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، اور انہیں پلاٹ دے کر احسان نہیں کیا جا رہا، بلکہ یہ ان کا حق ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔

وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں