علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل

11:35 AM, 31 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں جج ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے وضاحت کی کہ ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ ایسی کوئی درخواست نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے لیے کوآرڈینیٹرز مقرر کیے گئے ہیں، جن میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جیل ملاقات پر پابندی کیوں لگائی جاتی ہے، تو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے  کہا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پابندی لگائی جاتی ہے۔

بعدازاں  عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی نہ ہونے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں