پی آئی اے کی نجکاری آج کی جائے گی ، حکومت کو تاحال ایک بولی موصول

11:21 AM, 31 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی لگانے کا عمل آج شروع ہو رہا ہے، اور اس حوالے سے حکومت کو صرف ایک بولی موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، نجکاری کمیشن نے ابتدائی طور پر چھ بولی دہندگان کو اہل قرار دیا تھا، لیکن ان میں سے پانچ نے اس عمل میں شرکت نہیں کی۔ اہل کنسورشیم میں ایئر بلیو لمیٹڈ، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، ایئر عربیہ کی فلائی جناح، وائی بی ہولڈنگز، پاک ایتھنول پرائیویٹ، اور رئیل اسٹیٹ کنسورشیم بلیو ورلڈ سٹی شامل تھے۔

نجکاری کمیشن کے بورڈ نے ان کمپنیوں کو تکنیکی، مالی اور دستاویزی تقاضوں کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا اور انہیں بولی کے اگلے مرحلے کے لیے اہل قرار دیا۔ کامیاب بولی دہندگان کو پی آئی اے کے حصص کا 51 فیصد سے 100 فیصد حصہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

پی آئی اے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جس میں تقریباً 96 فیصد سرمایہ حکومت کے پاس ہے۔ پی آئی اے مختلف شعبوں میں کام کرتی ہے، جیسے مسافروں کی خدمات، گراؤنڈ ہینڈلنگ، فلائٹ ٹریننگ، کارگو، انجینئرنگ، اور ان فلائٹ کیٹرنگ۔

مزیدخبریں