حکومتی اتحاد اور اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کیلئےارکان نامزد کردیے

 حکومتی اتحاد اور اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کیلئےارکان نامزد کردیے

اسلام آباد :  حکومت اور اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کے لیے دو دو ارکان کی نامزدگی کردی ہے۔

 حکومت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری اور عرفان صدیقی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شبلی فراز اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ نامزدگیاں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے طلب کیے گئے ناموں کے بعد سامنے آئی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت کی جا رہی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیشن 13 ممبران پر مشتمل ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں آئینی بنچز تشکیل دے گا، جس میں نامزد ججز میں سے سینئر ترین جج آئینی بینچز کی سربراہی کرے گا۔ وزارت قانون و انصاف نے واضح کیا ہے کہ کمیشن کا کوئی فیصلہ کسی رکن کی عدم حاضری یا خالی اسامی کی صورت میں باطل نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں