انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کے گھر چوری

10:25 AM, 31 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

نیوزی لینڈ :  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کے گھر چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ یہ چوری اس وقت ہوئی جب ان کی بیوی اور دو چھوٹے بچے گھر میں موجود تھے، لیکن خوش قسمتی سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

بین سٹوکس نے وضاحت کی کہ یہ واقعہ 17 اکتوبر کی شام کو پیش آیا، اور اس کے اگلے دن انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں سٹوکس خود 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وہ حال ہی میں دورہ پاکستان سے واپس آئے ہیں، اور انہوں نے کچھ چوری شدہ اشیاء کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں تمغے، تین ہار، ایک انگوٹھی، اور ایک ڈیزائنر بیگ شامل ہیں۔

مزیدخبریں