اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ

اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ

تل ابیب :  لبنان میں اسرائیل کو زمین پر غیر معمولی جانی نقصان کے بعد تل ابیب جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا ہے۔

نگران لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امید ہے کہ چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہو جائے گی۔

موجودہ مسودے کے مطابق، اسرائیل جنگ بندی کے بعد اپنی فوج لبنان سے واپس بلا لے گا، اور ساٹھ روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 اس مسودے میں یہ بھی شامل ہے کہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد لبنانی فوج کی تعیناتی شروع ہوگی، جبکہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی۔ حزب اللہ اور حماس نے بھی اپنے تعلقات کا اظہار بہت دیر سے کیا ہے۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے جو رپورٹس گردش کر رہی ہیں، وہ موجودہ مذاکرات کی حقیقی صورت حال کی عکاسی نہیں کرتیں۔

مصنف کے بارے میں