راولپنڈی : غزہ سے آنے والے 44 طالب علم اب راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا حصہ بن گئے ہیں، جن میں 11 طالبات اور 33 طلبہ شامل ہیں، تمام طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے یونیورسٹی میں داخلہ لے چکے ہیں۔
یہ طالب علم پہلے غزہ کی ال اظہر یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ ڈاکٹر یوسف الدین نے پاکستانی حکام سے ان طلبہ کی پاکستان منتقلی کی اپیل کی تھی۔
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر جہانگیر سرور، ڈاکٹر عمر، اور ڈاکٹر رضوان تاج نے طلبہ کو خوش آمدید کہا۔ اس کے علاوہ پرنسپل ڈاکٹر جہانگیر سرور نے طلبہ کو وائٹ کوٹ پہنائے، جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر عمر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔