یورپین یونین کی غزہ میں ہونے والی تباہی کی شدید مذمت

یورپین یونین کی غزہ میں ہونے والی تباہی کی شدید مذمت

بیلجیم  : یورپی یونین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں کی جانے والی تباہی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

 یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ بیت لاہیہ کی تصاویر دلخراش ہیں، اور اسرائیلی فورسز کے حالیہ حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بوریل نے مزید کہا کہ اس جنگ میں شہریوں کی حفاظت اور تناسب کے اصولوں کی بے رحمی سے خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے احتساب کا مطالبہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں