سپین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 51 افراد جاں بحق

سپین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 51 افراد جاں بحق

میڈرڈ :  جنوبی اور مشرقی سپین میں شدید بارشوں نے تباہ کن سیلاب کی صورت حال پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق، محض 8 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے پچھلے ایک سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید اعداد و شمار فراہم کرنا ابھی مشکل ہے۔ بارشوں کے باعث کئی مکانات اور سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپین کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، اور بہت سے علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ حکام کی جانب سے ہنگامی خدمات متحرک ہیں تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے۔

مصنف کے بارے میں