اسرائیل حماس جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے:چودھری شجاعت

10:42 PM, 31 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین  کاکہناہے کہ اسرائیل حماس جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔
ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین  نے مزید کہاکہ اسرائیل کو شرم آنی چاہئے، ورنہ یہ عالمی جنگ کی صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ  عالمی برادری اگر ہر ملک کی آزادی اور مقام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔


چودھری شجاعت نے کہا تمام مغربی ممالک اسرائیل کی طرف داری کرنے کے بجائے جلد از جلد جنگ بندی کی کوششیں کریں۔  سب سے پہلے ہر ملک کو عورتوں اور بچوں کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں، ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ظالمانہ سلوک ہے، اسرائیل کو باز رہنا چاہئے۔

مزیدخبریں