پی پی پی اور پی ٹی آئی کے قریب آنے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، اگلی حکومت ن لیگ کی ہے:احسن اقبال 

پی پی پی اور پی ٹی آئی کے قریب آنے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، اگلی حکومت ن لیگ کی ہے:احسن اقبال 

اسلام آباد : ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہےکہ ہم الیکشن کے لیے بالکل تیار  ہیں۔احسن اقبال نے نجی  ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم الیکشن کے لیے بالکل تیار  ہیں۔ ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ 2017 میں نواز شریف سے لیول پلئینگ فیلڈ چھین لی گئی تھی۔عدلیہ نوازشر یف کے ساتھ انصاف کرے گی۔ 

پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اپنے حمایتیوں کومایوس کررہی ہے،اگلی حکومت ن لیگ کی ہے ۔  وقت آگیاہےکہ پیچھے دیکھنے کی بجائے آگے دیکھیں۔پی پی پی اور پی ٹی آئی کے قریب آنے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

فوری طورپر آئین کے تحت جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونے چاہئیں، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر آئندہ عام انتخابات میں لیول پلیئنگ کے سوال پر تین سوال سامنے رکھ دیئے، بولے کہ وہ کون سے لقمان حکیم و افلاطون نے مشورہ دیا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن بینچوں کے بجائے استعفے دے کر باہر آئے اور کے پی و پنجاب اسمبلی حکومت سے دستبردار ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں