اسلام آباد : العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں نمٹا دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے حکمنامے میں لکھا نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔نواز شریف کی اپیلوں کو میرٹس پر سن کا فیصلہ کیا جائے گا۔
فیصلے میں لکھا ہے کہ نیب کی جانب سے درخواستوں کی مخالفت نہ کرنے کی بنا پر اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔نیب کی جانب سے بیان دیا گیا کہ نواز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔