ٹیکس وصولیوں میں 25 فیصد اضافہ،2042 ارب روپے کے محاصل موصول

06:35 PM, 31 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ٹیکس وصولیوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔2042 ارب روپے کے محاصل موصول ہوئے ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال24-2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران حاصل کردہ ٹیکس وصولیوں میں سالانہ بنیاد پر 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔


ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق  رواں  مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2042 ارب روپے کے محاصل موصول ہوئے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں۔  گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایف بی آر کو 1634 ارب روپے کے محاصل موصول ہوئے تھے۔


پہلی سہ ماہی میں براہ راست ٹیکسوں کی مدت میں ایف بی آر کو 935 ارب روپے موصول ہوئے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہیں،  گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں براہ راست ٹیکسوں کی مد میں ایف بی آر کو 683 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔


بلاواسطہ ٹیکسوں کی مدت میں ایف بی آر کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1107 ارب روپے حاصل ہوئے ۔نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایف بی آر  نے  پہلی سہ ماہی کے دوران 469 ارب روپے  اکٹھے  کیے۔

مزیدخبریں