محمد وسیم اور شاہین آفریدی کی شاندار باؤلنگ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 204 رنز پر آؤٹ

05:13 PM, 31 Oct, 2023

کولکتہ : آئی سی سی ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیدیا۔محمد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کی۔ 

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 اوورز 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لٹن 45 جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مشفق الرحیم 5، کپتان شکیب الحسن 43، توحید ہردوئے 7، مہدی حسن میراز 25، تسکین احمد 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی  اور محمد وسیم جونئیر نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں