راولپنڈی : سابق وزیر اعظم عمران خان کی 5 اگست کے بعد پہلی بار تصویر منظر عام پر آگئی ہے جس میں سابق وزیر اعظم صحت مند نظر آ رہے ہیں۔
سینئر صحافی وسیم عباسی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان کی ڈی ایس پی قاسم نیازی کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ شکر ہے کہ خان صاحب! صحت مند ہیں۔
سینئر صحافی وسیم عباسی کا کہنا ہے کہ پولیس زرائع کے مطابق ڈی ایس پی قاسم نیازی جوڈیشل گارڈز کے طور پر تعینات ہیں۔