کیلیفورنیا: ایپل نے ایم تھری چپس متعارف کرانے کے ساتھ مک بک پرو کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ ایپل نے نئی ایم 3 چپس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس متعارف کرا ئے ہیں۔ ایپل کے ایک آن لائن ایونٹ کے دوران میک کمپیوٹر ڈیوائسز اور چپس کو پیش کیا گیا۔ایم 3، ایم 3 پرو اور ایم 3 میکس اس کمپنی کی طاقتور ترین چپس ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ڈی کارڈ اور ایچ ڈی ایم آئی سلاٹس میں بھی معمولی ردو بدل کیاگیا ہے۔
ایپل کے مطابق یہ پہلی پرسنل کمپیوٹر چپس ہیں جو سی پی یو کو زیادہ تیز اور طاقتور بناتی ہیں۔اسی طرح یہ چپس ڈیوائسز کی میموری کو بھی مؤثر بناتی ہیں۔ایونٹ کے دوران ایپل نے 24 انچ کا نیا آئی میک کمپیوٹر بھی متعارف کرایا ہے۔ اس کمپیوٹر میں ایم 3 چپ کا استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق نئی چپ کے باعث یہ کمپیوٹر دوگنا زیادہ تیز ہوگیا ہے۔
اس کمپیوٹر میں وائی فائی 6 ایس ڈیوائس سپورٹ اور ویب کیم بھی دیا گیا ہےآئی میک میں 24 جی بی تک ریم دی گئی ہے جبکہ یہ کمپیوٹر 7 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا ۔میک بک پرو کی قیمت میں سات فی صد کمی کی گئی ہے۔ ایپل نے اپنے انٹری لیول 14 انچ میک بک پرو کی قیمت میں بھی کمی کی ہے