کیلیفورنیا: میٹا کی ملکیت والا فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم، انسٹاگرام، ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے دوستوں کی پوسٹس میں تصاویر اور ویڈیوز شامل کر سکیں گے۔
پوسٹ کے نیچے بائیں کونے میں 'پوسٹ میں شامل کریں' کا بٹن ظاہر ہوگا، جس سے صارفین پوسٹ میں ویڈیوز اور تصاویر شامل کرسکتے ہیں۔ تاہم، پوسٹ کا حتمی کنٹرول اصل صارف کے پاس رہے گا جس نے پوسٹ اپ لوڈ کی تھی۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا کہ پلیٹ فارم نئے فیچر کی جانچ کر رہا ہے لیکن اس کے لیے رول آؤٹ کی تاریخ نہیں بتائی۔ ان کے مطابق، یہ فیچر صارفین کو اپنے دوستوں کو انسٹاگرام پر اپنی carousel پوسٹس میں شامل کرنے کی دعوت دے گا۔
Post by @mosseriView on Threads
صارفین جلد ہی نئے فیچر کے ذریعے دوسرے صارفین کی پوسٹس میں تصاویر یا ویڈیوز شامل کر سکیں گے۔ تاہم،صارف کی طرف سے شامل کردہ تصویر/ویڈیو کو اس صارف کی طرف سے منظور کرنا ہو گا جس کی پوسٹ اصل میں ہے۔
فی الحال انسٹا گرام پر ایک carousel پوسٹ زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر یا ویڈیوز پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ اس خصوصیت کے فعال ہونے کے ساتھ، یہ ممکن ہے کہ پلیٹ فارم اس حد کو بڑھا سکے۔ تاہم، کمپنی کی طرف سے ابھی تک کسی چیز کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، پلیٹ فارم ایک ایسے فیچر کے خیال پر بھی غور کر رہا ہے جو صارفین کو نوٹس میں اپنی پروفائل تصویر کے طور پر ایک مختصر یا لوپنگ ویڈیو رکھنے کی اجازت دے گا۔ ابھی تک ان خصوصیات کے بارے میں زیادہ انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔