لاہور: نجی سکول کے باہر سے طالبعلم اغوا

01:50 PM, 31 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں نجی سکول کے باہر سے گیارہویں جماعت کے طالب علم کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا۔ 

پولیس کےمطابق مخالفین نے سکول کے باہر سے طالبعلم کو اغواکیا۔ طالبعلم کے اغوا کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اغواکار مغوی کوتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گاڑی میں ڈال رہے،مغوی محمد ارحم متعدد بار گاڑی سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کرتا اغواکار تشدد کا نشانہ بنا کر گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ 

مغوی محمد ارحم کے بڑے بھائی شعیب رضا کا کہنا ہے کہ میرے بھائی محمد ارحم کو مخالفین ملک غلام مصطفی عرف مفتی اور منشاءٹلی وغیرہ نے اغواکیا ہے۔ 

شعیب رضا نے بتایا کہ 2017میں میرے تایا ملک شوکت کو قتل کرنے پر ملزم سیف اللہ سیفی کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کو بعد میں سزائے موت ہو گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی محمد ارحم کے بھائی شعیب رضا کے مطابق مخالفین ملک غلام مصطفی عرف مفتی اور منشاءٹلی وغیرہ نے مقدمہ کی رنجش اور سزائے موت ہونے پر میرے بھائی محمد ارحم کو اغوا کیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم نہ تو مغوی بازیاب ہوا اور نہ ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں آ سکے۔ 





مزیدخبریں