امارات : پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

01:38 PM, 31 Oct, 2023

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایندھن کی قیمتوں کی کمیٹی نے منگل کو نومبر 2023 کے مہینے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ پٹرول اور0.39 درہم (29.37 روپے)جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.15 درہم (11.30 روپے) کمی کی گئی ہے۔ پاکستان میں بھی آج پٹرول کی قیمت میں 18 روپے کمی متوقع ہے۔

گلف نیوز کے مطابق یواے ای میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.03 درہم (228.19 روپے)فی لٹر ہوگی ۔ اکتوبر میں یہ قیمت 3.44 درہم فی لٹر تھی جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت 2.92 درہم (219.90 روپے) فی لٹر ہوگی۔ پچھلے مہینے یہ 3.33 درہم فی لٹر تھی۔

ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.85 درہم (214.63 روپے)فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ اکتوبر میں اس کی قیمت 3.26 درہم فی لٹر تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت اب 3.42 درہم (257.56 روپے) فی لٹر ہوگی پچھلے مہینے یہ 3.57 درہم مقرر کی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں