نواز شریف نے 4 سال بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں، بیانیہ کیا ہوگا؟ اتحاد کس سے کریں؟ ن لیگ کے اہم اجلاس میں غور

12:11 PM, 31 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا طلب کردہ پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ عام انتخابات میں بیانیہ اور کس سے اتحاد کرنا ہے جیسے امور پر غور کیا جارہا ہے۔ 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس قائد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود ہیں۔ 

چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ملک احمد خان ، انوشہ رحمان ،سلیمان شہباز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

میاں جاوید لطیف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال ،سردار ایاز صادق ،عابد شیر علی، عطاء اللہ تارڑ اور طلال چوہدری بھی جاتی امرا اجلاس میں شریک ہیں۔ 

نواز شریف تقریبا 4 سال کے بعد پارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں