ن لیگ کی جیت، پی ٹی آئی شرط ہار گئی

ن لیگ کی جیت، پی ٹی آئی شرط ہار گئی
سورس: File

رحیم یار خان:  صوبہ پنجاب کے شہر رحیمیار خان میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف  کے کارکنوں کے درمیان سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے لگائی گئی شرط میں پی ٹی آئی کارکنان شرط ہار گئے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو شرط ہارنے کے بعد مسلم لیگ ن کے 50 کارکنان کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔

 
نجی ٹی وی کے مطابق رحیمیار خان میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے 50،50 اراکین نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے پاکستان واپسی سے متعلق شرط لگائی تھی۔


تحریک انصاف کارکنان کا خیال تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد پاکستان نہیں آئیں گے جبکہ ن لیگ کے کارکنوں کو یقین تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان ضرور آئیں گے۔ 

تاہم 21 اکتوبر کو نواز شریف کے وطن واپس آجانے پر ن لیگ کے کارکنان نے شرط جیت لی جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو شرط ہارنے پر ن لیگ کے 50 کارکنوں کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کھانے کی دعوت پر دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں