سان فرانسسکو: دنیا بھر سے ہزاروں صارفین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کردیئے گئے ہیں۔
دنیا بھر کے کئی ممالک سے ہزاروں صارفین نے شکایت کی ہے کہ جب وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لاگ ان کررہے ہیں تو ایک پیغام لکھا آرہا ہے کہ ’آپ کا اکاؤنٹ 31 اکتوبر 2022 کو معطل کردیا گیا ہے۔‘تاہم جن صارفین کے اکاؤنٹس معطل ہوئے ہیں ان میں زیادہ تعداد آئی فون استعمال کرنے والوں کی ہے ۔دیگر کا کہنا ہے لگتا ہے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کریشن یا پھرکرپٹ ہوا ہے۔
دوسری جانب انسٹاگرام انتظامیہ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے تکنیکی خرابی پر کام شروع کردیا ہے۔انسٹاگرام نے اس موقع پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو اکاؤنٹ معطل کرنے کے احکامات ملے ہیں وہ 30 روز کے اندر اندر اس سے انکار کردیں تو اکاؤنٹ بحال ہوجائے گا۔