لندن : مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطالبات ماننے سے منع کردیا۔
نواز شریف کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطالبات ماننے سے منع کرد یا ہے۔عمران خان نے لانگ مارچ میں دس لاکھ بندے اکھٹے کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا،سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا لانگ مارچ سے عوام کی لاتعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے ۔
دس لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔ عوام کی لا تعالقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ۔۔۔1/3
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 31, 2022
سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے یہ2 ہزارکا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے، جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا ۔