پی آئی اے کا خسارہ 67 ارب روپے ہو گیا

08:05 PM, 31 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :قومی ایئرلائن پی آئی اے کا 9 ماہ کے دوران خسارہ بڑھ کر 67 ارب روپے ہو گیا،گزشتہ سال اس عرصے میں پی آئی اے کا خسارہ 42 ارب روپے تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا 9 ماہ کے دوران خسارہ بڑھ کر 67 ارب روپے ہو گیا،  پی آئی اے نے 9 ماہ کے دوران 120 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے، گزشتہ سال اس عرصے کا ریونیو  49 ارب 36 کروڑ روپے تھا،دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ زیادہ ریونیو حاصل کرنے کے باوجود ادارے کا خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے،خسارے کا شکار 65 سے زائد ادارے قومی خزانے پر سالانہ کھربوں روپے اضافی بوجھ کا باعث ہیں ۔

واضح رہے کہ مالیاتی  نتائج رواں سال  30 ستمبر   تک کے ہیں۔

مزیدخبریں