پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پی بی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب

  پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پی بی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب
سورس: File

کراچی : پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی  کا سالانہ اجلاس کراچی میں ہوا ۔ نیو ٹی وی کے  پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پی بی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

اجلاس میں ٹی وی اور ریڈیو کیٹیگری کے ممبران   شریک ہوئے ۔   نیو ٹی وی کے  پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان،  سٹی نیوز نیٹ ورک کے محسن نقوی  اور مہران ٹی وی کے غلام بنی مورانی  پی بی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب  ہو ئے۔

اجلاس میں شکیل مسعود حسین کو چیئرمین، میر ابراہیم کو سینئر وائس چیئرمین ،احمد زبیری کو وائس چیئرمین، میاں عامر محمود کو سیکرٹری جنرل ،محمد اطہر قاضی کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ غلام نبی مورائی کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں