لاہور : لانگ مارچ میں بدانتظامی کے باعث پی ٹی آئی پنجاب میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ سینئر قیادت نے حماد اظہر سمیت لاہور کی تنظیم پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق لانگ مارچ میں ناقص انتظامات پر چئیرمین پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی تنظیم پر برس پڑے ۔ پارٹی سنئیر قیادت نے لاہور تنظیم کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔:جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وسطی پنجاب حماد اظہر پر پارٹی رہنماؤں نے اپنے تحفظات سے چئیرمین کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی لاہور نے بھی حماد اظہر کے رویہ کی شکایات چئیرمین پی ٹی آئی سے کردی۔ سنئیر رہنماؤں و ممبر اسمبلی کا کہنا ہے حماد اظہر سے رابطہ کرنا شدید مشکل ہے ۔لانگ مارچ کے انتظامات کیلئے بھی رابطوں کیلئے دشواری کرنا پڑی۔ آزادی مارچ کنٹینر پر بھی اسد عمر اور حماد اظہر کے درمیان ناقص انتظامات پر تلخ کلامی ہوئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسد عمر کو تمام انتطامات دیکھنے کے ذمہ داری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر حقیقی مارچ کیلیے سینٹرل پنجاب تنظیم کے ساتھ آگے کے سارے انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ کے پی اور سینٹرل پنجاب کیلئے اب ذمہ داری اسد عمر کی ہوگی ۔ عمران خان نے شفقت محمود کو بھی پنجاب تنظیم کے معاملات دیکھنے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد پنجاب کی تنظیم کو ایک کرکے عہدیداران کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی سنئیر رہنماؤں نے شفقت محمود کو ذمہ داری دینے کیلئے آواز پارٹی میٹنگ میں بلند کردی ۔