سان فرانسسکو : ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے تصدیقی بلیو ٹک پر 20 ڈالرماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تصدیقی عمل کے علاوہ ٹوئٹر کےدیگر فیچرز پر بھی فیس عائد کی جائے گی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے بلیو ٹک پر فیس عائد کرنے کے لیے انجینئرز کو سسٹم کی تشکیل کیلئے 7 نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ مقررہ تاریخ تک پروجیکٹ پورا نہ کرنے کی صورت میں انجینئرز کو برطرف کرنے وارننگ بھی دی گئی ہے۔ایلون مسک کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے تصدیقی طریقہ کار کو نئے سرے سے ترتیب دیا جارہا ہے ۔
واضح رہے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس میں نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا تھا۔