ہیلوین پارٹی میں بشریٰ بی بی کا روپ دھارنے پرعوام کی اریبہ حبیب پر شدید تنقید

05:20 PM, 31 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: دنیا بھر کی طرح  پاکستان میں بھی  "ہیلووین"  منایا گیا ،  شوبز انڈسٹری کی معروف  ادکارہ اریبہ حبیب اور پاکستانی آرٹسٹ یاور اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا روپ دھار لیا۔

پاکستان میں ہو نے والی"ہیلووین" کی ایک قریب کی  تصاویر  سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن  میں  فنکاروں کو مختلف خوفزدہ کردینے والے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے ،اداکارہ اریبہ حبیب اور یاور اقبال نے بشریٰ بی بی کا روپ اپنایا  ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تصاویر  وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ایک پردہ دار خاتون ہیں  اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ ہیں غیر  مسلمانوں کے تہوار میں اسلامی روایات سے جڑے برقعے اور حجاب کا استعمال کرنا مذہبی روایات اور جذبات کو مجروح کرنا ہے۔

مزیدخبریں