کراچی : کورنگی میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کوقتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب گھرمیں فائرنگ کےواقعے میں خاتون 24 سالہ صبا زوجہ مدنی رضا جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر مدنی رضا نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہرمدینی رضا کوگرفتارکر کے آلہ قتل برآمد کر لیا،
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم مدنی رضا پولیس اہلکار اورایس ایس پی کیماڑی آفس میں تعینات ہے ،گرفتار ملزم کی دو سال قبل ہی صبا سے شادی ہوئی تھی ،فائرنگ کے واقعے کےوقت میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے ،مقتولہ کے اہلخانہ کے مطابق میاں بیوی میں اکثرلڑائی جھگڑا ہوتا تھا خاتوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے جان بوچھ کرصبا کوفائرنگ کر کے قتل کیا ہے ، ملزم مدنی رضا کا کہنا ہے کہ اس سے غلطی سے گولی چلی ہے۔