پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے حکومت کیساتھ مذاکرات اور بیک ڈور رابطوں کی تردید کر دی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام آج باخبر ہیں ۔ یہ لوگ سمجھتے ہیں عوام بیوقوف ہیں ، ان میں عقل نہیں ۔ ہمارا مارچ پُرامن ہے اور رہے گا ۔
انہون نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو سازش کے تحت بنایا گیا ، یہ احتساب کا نظام اور اپنے کیسز ختم کرانے آئے تھے ۔ جب ہماری حکومت تھی تو شور کیا جاتا تھا مہنگائی ہے ۔ آج ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے ۔ مہنگائی اور معیشت کا حال سب کے سامنے ہے ۔
عوام نے دیکھ لیا جب سے یہ حکومت میں آئے انہوں نے کیا کچھ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہم نااہل ہیں ، ہمیں آنے دیں ملک چلا کر دکھائیں گے ۔