ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا گیا

03:30 PM, 31 Oct, 2022

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایازصادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسردار ایازصادق کے پاس اکنامک افیئرز کی وزارت بھی ہے جبکہ وزارت قانون کا عہدہ اعظم نذیر تارڑ کے مستعفی ہونے سے خالی ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں