اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک ہے اور دونوں ممالک میں باہمی تجارت کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان چائنہ بزنس اینڈانویسٹمنٹ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان چائنہ بزنس اینڈانویسمنٹ فورم کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پرامید ہوں یہ فورم دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے تحت چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، چینی سرمایہ کاری کے نتیجے میں پاکستان میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ہوا جبکہ پاکستان کی صنعت اور زراعت کے شعبے میں بھی چینی سرمایہ کاری سے بہتری آ رہی ہے، پاکستان اور چین میں باہمی تجارت کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک ہے، پاکستان کو بھی چین کو برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں زراعت کے شعبے کو جدیدخطوط پراستوار کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ملک سرمایہ کاروں کیلئے تجارت کے بہترین مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم کیا گیا، سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر چین کے شکر گزار ہیں۔
سی پیک منصوبوں کے تحت چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے: وزیراعظم
01:21 PM, 31 Oct, 2022