عمران خان کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی صحافی کے گھر اظہار تعزیت کیلئے پہنچ گئے

01:14 PM, 31 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان لانگ مارچ کے کنٹینر کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کے گھر اظہار تعزیت کیلئے پہنچ گئے ۔ عمران خان نے صدف نعیم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک حادثے پر بہت دکھ ہوا ۔

اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان صحافی صدف نعیم کے گھر آئے تھے ۔ دونوں رہنماؤں نے صحافی صدف نعیم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ کل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، صدف نعیم بڑی محنت سے لانگ مارچ کی کوریج کر رہی تھی ، وہ ایک دلیر اور نڈر صحافی تھیں ۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے کنٹینر کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والی صحافی صدف نعیم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ، انہیں میانی شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ پنجاب اور وفاقی حکومت نے ورثا کیلئے پچاس ، پچاس لاکھ امداد کا اعلان کیا ہے ۔

مزیدخبریں