انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

12:46 PM, 31 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 نومبر تک توسیع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت کی ، عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی ۔

ادھر ، فارن فنڈنگ کیس میں جج رخشندہ شاہین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی ۔

عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی ، عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے لانگ مارچ کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان سیاسی پارٹی کے قائد ہیں اور وہ لانگ مارچ کی سربراہی کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں