فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں توسیع

10:43 AM, 31 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں جج رخشندہ شاہین نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی ، عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے لانگ مارچ کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان سیاسی پارٹی کے قائد ہیں اور وہ لانگ مارچ کی سربراہی کر رہے ہیں ۔

انتظار پنجوتھا نے اپنے دلائل میں کہا کہ کیس کا پہلے حدود کا ایشو تھا اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے حدود کا تنازع حل کر دیا ہے ۔ ہماری درخواست آج کی حد تک ہے ویسے عمران خان ہر جگہ پیش ہوتے ہیں ۔

بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کر دی ۔

واضح رہے کہ پراسیکیوٹر نے استدعا کی تھی کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے ۔ یہ تو کوئی جواز نہ ہوا عمران خان لانگ مارچ کر رہے ہیں پیش نہیں ہو سکتے ۔ لیکن جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔

مزیدخبریں