ٹی ایل پی سے معاہدہ، راولپنڈی اور اسلام آباد سے کنٹینر زہٹا دیے گئے 

10:55 PM, 31 Oct, 2021

راولپنڈی : جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں  کیلئے خوشخبری  ہے ۔ ٹی ایل پی سے معاہدے کے بعد احتجاج کے پیش نظر بند کی جانے والی تمام سڑکوں سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں ۔اسلام اباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی تمام سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

نیو نیوز کے مطابق راولپنڈی میں کالعدم ٹی ایل پی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر بند کی جانے والی تمام سڑکوں سے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں۔ مری روڈ، فیض آباد سے تمام کنٹینر کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیاہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق صدر اور ملحقہ سڑکوں سے بھی ڈائیورشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔نائنتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ کو ٹریفک کیلئے کھولا جا رہا ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد کے ارد گرد مری روڈ اور آئی جے پی روڈ سے رکاوٹیں ختم کی جا رہی ہیں ۔ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے روڈ کلیئر ہونے پر شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں