سی اے اے کی اراضی پر قائم کلب میں شادی کی تقریبات پر پابندی

10:12 PM, 31 Oct, 2021

کراچی : سپریم کورٹ احکامات پر  سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اراضی پر قائم کلب میں شادیوں کی تقریبات کے انعقاد  پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آج  سے سول ایوی ایشن کلب میں کسی بھی قسم کی شادی بیاہ کی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پہلے سے طے شدہ تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے اور صارفین کو دس دنوں میں ان کی رقوم واپس کردینے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی اے اے کی اراضی پر دیگر شادی ہالز مارکی مالکان کو بھی ان کے سیکیورٹی ڈپازٹ واپس کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ احکامات کے باوجود سی اے اے زمینوں پر قائم شادی ہالز اور کلب میں شادیوں کی تقریب کی وڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پابندی لگا دی گئی۔

مزیدخبریں