بنگلہ دیش کو ایک اور دھچکا، شکیب الحسن ورلڈ کپ سے باہر 

بنگلہ دیش کو ایک اور دھچکا، شکیب الحسن ورلڈ کپ سے باہر 
سورس: فائل فوٹو

دبئی :  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مشکلات کا شکار اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ بنگلہ دیش کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن ٹانگ میں انجری کے باعث ورلڈ کپ کے باقی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انہیں انجری ہوئی تھی۔ 

میڈیکل ٹیم نے انہیں 48 گھنٹے تک ابزرویشن پر رکھا اور  انجری ٹھیک نہ ہونے پر ان کو ورلڈ کپ کے دیگر میچز سے باہر کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سپر ایٹ مرحلے میں اب تک 3 میچ کھیلے ہیں اور اسے ان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد بنگال ٹائیگر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے ابھی 2 اہم میچز رہتے ہیں جو اس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے ہیں۔