پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھتیجے احد خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے احد خٹک کو پارٹی پرچم گلے میں پہنایا، گلے لگایا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
احد خٹک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر تمام قائدین کے شکر گزار ہیں۔
نیئر حسین بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سمیت تمام نوجوان قیادت اب ملک کو چلانے جارہی ہے اور کنٹونمنٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔