پی ڈی ایم نے ڈی جی خان میں میدان سجا لیا

08:10 PM, 31 Oct, 2021

ڈی جی خان:  پی ڈی ایم کا  مہنگائی کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں جلسہ شروع ہوگیا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف سمیت تمام قائدین سٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آبائی ضلع ڈی جی خان میں ریلوےروڈ پر پنڈال سجا لیا ہے ۔ 

جلسے کی میزبانی جےیوآئی(ف) کررہی ہے ۔ کچھ دیر بعد جلسےسے مولانا فضل الرحمان، شہبازشریف اور دیگرپی ڈی ایم رہنما خطاب کریں گے ۔ جلسے سے پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شرکت نہیں کی۔ 

سیکیورٹی کے پیش نظر جےیو آئی کے ایک ہزار سے زائد رضا کار جلسہ گاہ کی سیکیورٹی سنبھالیں ہوئے ہیں جبکہ رہنماؤں کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگادئیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کراچی اور فیصل آباد میں جلسے کرچکی ہے۔

مزیدخبریں