جھنگ میں محکمہ صحت کی ٹیم نے سہرا پہنے دلہے کو ویکسین لگا دی

05:48 PM, 31 Oct, 2021

نیوویب ڈیسک

جھنگ: محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیم نے دلہا کے گھر چھاپہ مارا۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے سہرا پہنے دلہے کو ویکسین لگا دی۔

جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ کا رہائشی دلہا مظہر عباس ویکیسن لگوائے بغیر بارات لے کر جانے لگا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیم پہنچ گئی اور ویکیسن سرٹیفکیٹ نہ دکھانے پر دلہا کو ویکسین لگائی گئی۔ دیگر باراتیوں کو بھی کورونا ویکسین لگائی گئی۔

پنجاب حکومت کی گھر گھر ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے اور دلہا نے ویکسین سے بچنے کے لیے منت سماجت بھی کی۔

مزیدخبریں